کوٹ ادو( خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے ضلعی صدر امام دین ملک ضلع وہاڑی پنجاب ٹیچر یونین کے رہنما چوہدری منیر احمد مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر خالد حسین گرمانی صدر تحصیل کوٹ ادو دولت خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین ایک تحریک کا نام ہے اور ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھتی ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ٹی ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 16 ایس ایس ٹی کو گریڈ 17 دیا جائے ،سرکاری ملازمین کو بوقت ریٹائڑمنٹ گروپ انشورنس کی رقم دی جائے اور ہاو¿س رینٹ میڈیکل الاو¿نس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے جو اساتذہ ایم فل ہیں ان کو گریڈ 17 اور پی ایچ ڈی ہیں ان کو اپ گریڈ 18 دیا جائے تبادلہ جات میں ایس ٹی آر کی شرط ختم کی جائے۔