سیلاب متاثرین کی گرم کپڑے،بستر کی ضرورت پوری کرنا ہوگی : خواجہ قاسم


ملتان (نیوز رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان کے صدر خواجہ محمد قاسم نے کہا ہے کہ موسم کی بڑھتی شدت سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا گرم کپڑے اوربستر کی ضروریات پوری کرنا ہوگی حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی ادارے اور مخیر حضرات کو اس سلسلہ میں عملی خدمات سرانجام دینا ہوں گیں روٹری کلب آف ملتان اس حوالہ سے اقدامات کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب سیکرٹری ممتاز علی بابر کی رہائش گاہ پر کلب اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چارٹر صدر خواجہ محمد حسین ،میاں عالمگیر جمیل خان ،خواجہ محمد عثمان ،عاصم سعید شیخ ،ادریس احمد شیخ ،عدنان چغتائی ،عزیز احمد شیخ ،سہیل خان ملیزئی ،ہارون چغتائی ،بلال قریشی ،ریحان ارشد شیخ ،میاں شفیع انیس ،عرفان بلوچ ،میاں نوید فرید ،محسن خاکوانی ،مبشر درانی نے شرکت کی اس موقع پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مشاورت تجاویز پر غور کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن