واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا کے مڈ ٹرم الیکشن میں حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو سینٹ میں برتری حاصل ہو گئی۔ سینٹ میں ری پبلیکنز کو 49 نشستوں پرکامیابی ملی جبکہ نیواڈا میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کی سینٹ میں 50 نشستیں ہوگئی ہیں۔ جارجیا کی سینٹ نشست کا مقابلہ باقی ابھی ہے جو 6 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق سینٹ میں 50-50 نشستوں کی ٹائی کی صورت میں نائب صدر کاملہ ہیرس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
امریکی الیکشن : حکمران جماعت ڈیموکریٹس کی سینٹ میں برتری
Nov 14, 2022