پنجاب،پی ٹی آئی مارچ کیلئے  پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات


 لاہور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے پیٹرولنگ، ایلیٹ فورس اور پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کر د ی گئیں۔پنجاب پولیس کی آپریشن برانچ کے مطابق7 اضلاع میں پولیس اور پیٹرولنگ کے 4599 اضافی اہلکار، ایلیٹ کی 70 ٹیمیں مامور ہوں گی۔پولیس نے کہا کہ فیصل آباد میں ساہیوال ریجن کے 345 اہلکار اضافی طور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔پولیس کے مطابق چنیوٹ میں گوجرانوالہ پولیس ریجن کے 230 اہلکار اضافی طور پر مارچ سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔پنجاب پولیس آپریشن برانچ نے کہا کہ خوشاب میں دوسرے اضلاع کی پولیس کے 1495 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں گے۔پولیس کے مطابق چکوال میں 623 اہلکار مارچ کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...