شاہجمال(نامہ نگار)بخاری گروپ کے رہنما ملک سلیم اصغر مکول نے اپنے ڈیرے پر آئے معززین علاقہ کی جانب سے اٹھائے گئے مسئلہ کی بابت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی پور براستہ جتوئی ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے ملانے والا اکلوتا روڈ شاہجمال کے کتالہ چوک المعروف گجر اڈا تا مدنی چوک ملانوالا مکمل تباہ اور بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں حیرت ہے کہ اپنے حلقہ کے لیئے اربوں کے ترقیاتی فنڈز لانے والے رکن صوبائی اسمبلی کو یہ روڈ ابھی تک نظر نہیں آیا انہوں نے کہا کہ چوک قریشی تا جتوئی علی پور یہ بیلٹ گنے کی کاشت کا علاقہ ہے اور اس علاقہ میں تین شوگر ملیں ہیں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالوں کے گذرنے اور مزکورہ ملوں تک پہنچنے کا واحد راستہ یہی روڈ ہے جو کہ تباہی سے دو چار ہے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔