نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) انتہاپسندوں کی جانب سے بھارت میں کرکٹ کا فائنل میچ دیکھنے والے کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق لالہ لجپت رائے یونیورسٹی پنجاب میں ہندو انتہاپسند ہاسٹل میں گھس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہاپسندوں نے کشمیری طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔
ٹی 20 فائنل : بھارت میں میچ دیکھنے والے کشمیری طلبا پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
Nov 14, 2022