وہاڑی ،لڈن (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) لڈن میں دو صوفیائے کرام پیرسید رحم علی شاہ اور صاحبزادہ پیرسید فیض رسول شاہ کے عرس کی دو روزہ تقریباتختم ہوگئیں۔ جس میں سینکڑوں مریدین ومعززین علاقہ نے شرکت کی۔ عرس کے دوسرے روز مدینتہ العلم کمپلکس میں مرکزی تقریب سجائی گئی جسکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر پیرسید مظہر فریدی شاہ سجادہ نشین جامعہ غوثیہ فریدیہ ساہیوال نے کی تقریب سے مفتی عبدالحمید چشتی،پیر سید وجہہ الحسن نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ صوفیائے کرام کا فیضان رہتی دنیا تک جاری وساری رہے گا آج کے دور میں ہمیں تفرقہ بازی سے دور رہ کر اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پیر عمل پیرا ہونا ہوگا پیر فیض الرسول شاہ نے اپنی ساری زندگی اللہ تعالیٰ کے حکم اور دین کی خدمت کرتے ہوئے بسر کی لوگوں دین اسلام کا درس دیا تقریب کے آخر میں ڈاکٹر پیر سید مظہر فرید نے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر سابق سٹی ناظم لڈن پیر سید مظہر شاہ بخاری ، ڈاکٹر سید علی احمد شاہ ، پروفیسر سید ابرار حسین شاہ ، سید مختار احمد شاہ ،شاہد خان دولتانہ،کامران فاروق قمر،اختر حسین شیرانی،پیر سید تنویر شاہ،عبدالغفار انجم،محمد بلال شاکر جوئیہ ، قاری شبیر قمر فریدی ، سید اسرار شاہ بخاری اور مہرریاض احمد جاوید سمیت ملک بھر سے آئے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر پر امت مسلمہ کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔