اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 559 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔اتوار کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 559 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 42 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.76 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
آسٹریلوی کروز شپ میں سینکڑوں مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت ، راستے میں روک لیا گیا
Nov 14, 2022