پاکستان ایم ایم اے کھلاڑیوں نے ایشین پیسیفک  چیمپئن شپ  میں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ایم ایم اے کے کھلاڑیوں نے ایشین پیسیفک ایم ایم اے چیمپئن شپ 2022 میں 1 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ حاصل کیا جو کہ تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں 9 سے 13 نومبر 2022 تک منعقد ہو رہی ہے۔ آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے سلور میڈل اور شاہ زیب خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ٹیم عاصم خان، شاہ زیب خان، لیاقت علی، حمزہ خان پر مشتمل تھی۔ صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ذوالفقار علی نے نوجوان ٹیم کو ملک کے لیے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی  انہوں نے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن