شاہین آفریدی کاانجرڈ ہونا فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ تھا : میتھو ہیڈن


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیم کے منٹور میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کے زخمی ہونے کو انگلینڈ کیخلاف ورلڈکپ فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا انجرڈ ہونا سب سے بڑا ٹرننگ پوائنٹ تھا کیونکہ انگلینڈ اس وقت تک مشکلات میں تھا۔ قومی ٹیم نے 20 سے 25 رنز کم بنائے جس سے کافی فرق پڑا، تھوڑا مشکل تھا لیکن ہمیں ٹیم کی تعریف کرنا ہو گی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سب یہی چاہتے تھے کہ ٹیم اچھا نتیجہ پیش کرے اور حقیقت یہی ہے کہ سب نے محنت کی اور جان لڑائی، کھلاڑیوں نے آخر تک بھرپور کوشش کی۔ پچ ٹریکی تھی اور بائونس بھی تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...