امپورٹڈحکومت عمران کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے :مقبول احمد جٹ

Nov 14, 2022


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول احمد جٹ دیو نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے پی ڈی ایم کا ا تحاد کرپشن کی نئی داستان رقم کرے گا نوازشریف اور انکے حواری بیرونی آقائوں کے ہاتھوں میں کھیل کر جن عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے عمران خان پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں جو ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کا راستہ روکیں گے، اپنے ایک بیان میں چوہدری مقبول احمد جٹ دیو نے کہا کہ راناثناء اللہ اسلام آبادمیں کنٹینرزلگاکرعوامی سمندرکوروک نہیں پائے گا پی ٹی آئی کے کارکنان ہر طرح کے حالات اور جبر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کوڈلیورکرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عمران خان نے آئین اورقانون کے مطابق نام نہادحکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں عمران خان صرف پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں جس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرنے والے منہ کی کھائیں گے پاکستان کی باشعور عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور ان کے موقف کی مکمل حامی و پاسبان ہے۔ 

مزیدخبریں