حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)حافظ آباد کے قریب گوجرانوالہ روڈ پر معروف دینی روحانی بزرگ پیر سکندرذوالقرنین المعروف موتیاں والی سرکارؒکے سالانہ عرس پاک کی تین روز تقریبات جو خواجہ عامر نوشاہی کی زیر سرپرستی منعقد ہوئیں۔ وہ گزشتہ روز اختتام پزیر ہوگئیں۔ اس موقع پر تقریبات میں معروف قوالوں اور نعت خوانان حضرات کے علاوہ عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اور بعدازاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ مقررین نے پیر سکندرذالقرنین ؒ کی دینی وملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔