پی ٹی آئی رہنماجھوٹا پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں:میاں سعد


مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) فیروز پور روڈ کی تعمیر کی منظوری سابق چیف منسٹر پنجاب حمزہ شہباز نے دی تھی پی ٹی آئی کے بعض راہنماء جھوٹا پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں   ان خیالات کا اظہارایم این اے مسلم لیگ ن و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں سعد وسیم شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس روڈ کی تعمیر کی منظوری ماہ جون میں اس وقت کے چیف منسٹر میاں حمزہ شہباز سے حاصل کی تھی اور اگر اس وقت عثمان بزادار یا پرویز الٰہی چیف منسٹر تھے تو پھر تو پی ٹی آئی والوں کی بات کو تسلیم کیا جا سکتا ہے لیکن اس وقت چیف منسٹر ہی حمزہ شہباز تھے تو پھر پی ٹی آئی والوں نے کہاں سے منظوری حاصل کر لی،میاں سعد وسیم شیخ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں کوئی ایک بھی سڑک  یا کوئی اور ترقیاتی منصوبہ مکمل کیا ہو تو بتا دیں۔لیکن جونہی پنجاب اور مرکز میں ہماری حکومت آئی ہم نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر کاوشیں اور کوششیں شروع کر دیں پہلے اس روڈ کا پیچ ورک کا ٹینڈر لگوایا بعد میں ہم نے عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر چیف منسٹر پنجاب میاں حمزہ شہباز سے قصور مصطفی آباد نئی روڈ کی تعمیر کی منظوری حاصل کی ،لیکن اب پی ٹی آئی کے وہ امیدوار قومی اسمبلی جو ابھی دو ماہ قبل امیدوار بنے ہیں وہ دوعوی کر رہے ہیں کہ انہوں نے منظوری حاصل کی ،ان کا یہ سفید جھوٹ ہے جسے ساری عوام جانتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن