شیخوپورہ :گرین بیلٹ پارکوں میں شجر کاری کامنصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا

Nov 14, 2022


شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی)شیخوپورہ کی مختلف گرین بیلٹ پارکوں میں شجر کاری نہ ہونے کے باعث گرین اینڈ کلین منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا لاہور روڈ پر واقع ہائوسنگ کالونی کی گرین بیلٹ پر بعض لوگوں نے قبضے کرکے درخت کاٹ کر وہاں کھوکھے ،ریڑھیاں ،تعمیراتی میٹریل رکھ لیا ہے اور گرین بیلٹ پر سرونٹ کوارٹر بنانے کے علاوہ کوڑے کے ڈھیر بھی لگائے گئے ہیں اسی طرح شہر کے مختلف پارکوں میں کوڑ ے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور وہاں بچوں ،خواتین کیلئے کوئی سامان بھی نہیں رکھا گیا اکثر پارکوں کے اردگرد لگائے جانے والے جنگلے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ان پارکوں میں رات کو اسٹریٹ لائٹ کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ محکمہ جنگلات اور بلدیہ شیخوپورہ کا عملہ نئے درخت لگانے کی بجائے پرانے درختوں اور پارکوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر رہا جس کی وجہ سے پارک جنگل کا سماں پیش کر رہے ہیں ہائوسنگ کالونی کی گرین بیلٹ پر لگے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درختوں کو کاٹ لیا گیا ہے جس پر کسی بھی محکمے نے کوئی کاروائی نہیں کی انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کرواکر درخت کاٹنے والوں کیخلا ف فوری کاروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں