عوام عمران خان کواپنا ہیرو اور رول ماڈل سمجھتی ہے: سعید بٹ


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین بیت المال حاجی محمد سعید بٹ نے کہا ہے کہ ملک سے محبت کرنے والی عوام عمران خان کواپنا ہیرو اور رول ماڈل سمجھتی ہے جن کے کاروبار، اثاثے ، پیسہ اور خاندان ملک سے باہر ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ہے، پی ٹی آئی نے قوم کو تبدیلی کا جو خواب دکھایا اسکی تعبیر کا وقت قریب ہے پاکستان جلد امپورٹڈ حکمرانوں کے تسلط سے آزاد ہوکر حقیقی معنوں میں ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر اپنا وجود منوائے گا اور عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جائے گی، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد سعید بٹ نے کہا کہ عمران خان وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد مزید طاقتور ہوگئے ہیں ان کے ارادے مصصم اور جذبہ جواں ہے یہ بلند ہمت لیڈر ہیں جنہیںڈرایا دھمکایااور جھکایا نہیں جاسکتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی دو ماہ قبل کی گئی یہ ملک دشمن قوتوں کیلئے قابل برداشت نہیں جو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں۔
، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق اقتدار پر شب خون مارے جانے کے بعد ہر ضمنی الیکشن میںجیت پارٹی کا مقدر بنی جس سے واضح ہوتا کہ ہے پاکستان کی عوام پی ٹی آئی کی بھرپورحامی ہے اور اسے ہی برسر اقتدار دیکھنا چاہتی ہے قوم کو جھوٹ کاچورن بیچنے والے ملکی مفادات کے تحفظ کے ضامن نہیں ہوسکتے یہ امپورٹڈ حکمران اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے اور بیرونی آقائوں کے مفادات کی تکمیل کی خاطر اقتدار پر مسلط ہوئے ہیں جن سے نجات اب زیادہ دور نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن