جمبر: موٹروے پرپر فوگ لائٹس کی تنصیب ‘روڈسیفٹی آگاہی مہم کا آغاز

Nov 14, 2022


 جمبر (نامہ نگار)ڈی آئی جی موٹر وے N5سینٹرل محمد ندیم کی خصوصی ہدائت پر سیکٹر کمانڈرشہباز عالم کی زیر نگرانی شدید دھند میں دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کی تنصیب اور ’’روڈ سیفٹی آگاہی مہم ‘‘کا آغاز کردیا گیا ہے۔موٹر وے روڈ یوزر اپنی گاڑیوں کے وائپرز ،ڈم لائٹیں ،اشارے اور ایمر جنسی لائٹس اور ہیڈ لائٹس درست کرلیں ۔کوتاہی برتنے والے ڈرائیوروں کو کسی صورت رعائت نہیں دی جائے گی یہ باتیں موٹر وے بیٹ 13جمبر کلاں کے ڈی ایس پی محمدریاض خاں نے اپنے کیمپ آفس میں مقامی سینئر صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بتائیں اس موقع پر ایڈمن آفیسر رانا طارق الیاس بھی موجود تھے DSPمذکور نے کہا کہ موٹر وے اور ملتان روڈ پر چلنے والی سست رفتار گاڑیاں جن میں موٹر سائیکل ،گدھا گاڑیاں ،رہڑیاں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیور دوران سفراپنی گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر یا چمکیلی ٹیپ چسپاں کریں تاکہ پیچھے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور دیکھ سکیں انہون نے موٹر وے یا ملتان روڈ پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں سے کہا وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں فاصلہ رکھیں انہوں نے موٹر سائیکل سواروں سے کہا شدید دھند میں اپنی موٹر انتہائی بائیں جانب چلائی اور دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہیلمٹ محض سر پر نہ رکھیں بلکہ ہیلمٹ بیلٹ بھی باندھ کر رکھیں تاکہ کسی بھی حادثے کے پیش نظر ہیڈ انجری سے محفوظ رہ سکیں۔ایڈمن آفیسر رانا طارق الیاس نے کہا کہ موٹر کار ڈرائیور اور ساتھی اپنا سیٹ بیلٹ باندھکر رکھیں اور ایمر جنسی چاروں اشارے چلا کر سفر کریں۔

مزیدخبریں