شیخوپورہ : ٹریفک کی صورتحال ابتر،مختلف جگہو ں پر غیر قانونی اڈے قائم


شیخوپورہ (ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ) شیخوپورہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتری کی بجائے ابتری کی شکل اختیا رکر رہی ہیں شہرمیں جگہ جگہ غیر قانونی ویگنوں رکشوں ٹرکوں اور بسوں کے اڈے بن چکے ہیں جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہیں چوک پیر بہار شاہ ،لاہور روڈ دفتر لائیوسٹاک کے سامنے ویگنوں کا غیر قانونی اڈہ عرصہ دراز سے قائم ہے جس کو دیکھتے دیکھتے گوجرانوالہ روڈ شیش محل چوک کے قریب متعدد ٹرانسپورٹروں نے ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے بعض کرپٹ افسران اور اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے ایک غیر قانونی اڈہ بنالیا ہے جہاں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے غیر معیاری ویگنیں چلائی جارہی ہیں ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے بعض اہلکار روزانہ اور ماہانہ کی بنیاد پر منتھلی بھی اکٹھی کررہے ہیں جس میں سے حصہ اعلیٰ پولیس افسران کو بھی دینے کا انکشاف ہوا ہے شہر میں ٹریفک کی بگڑتی صورتحال اور روزانہ حادثات نے لوگوں کی اموات اور زخمی ہونے کے واقعات پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی آئی جی ٹریفک ،ایس پی ٹریفک سے فور ی مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریفک پولیس ملازمین کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...