کھوڑ(نامہ نگار) حق نواز ساکن پنڈپریوال حال مقیم کھوڑ کمپنی چند ماہ قبل اچانک وفات پاگیاتھا حق نواز کی والدہ نزاکت بی بی نے انچارج پولیس چوکی کھوڑ اے ایس آئی محمد احسان ملک کو درخواست دی تھی کہ میرا بیٹا طبعی موت نہیں مرا بلکہ اس کو زہر دے کر مارا گیاہے سائلہ کی درخواست پر سول جج پنڈیگھیب کی زیر نگرانی ٹی ایچ کیو کے میڈیکل بورڈ نے قبرکشائی کرکے لعش سے نمونہ حاصل کرکے لاہور لیبارٹری کو پی ایف ایس اے کیلئے بھیجوادیئے تھے جس کی رپوٹ گذشتہ روز مل گئی رپوٹ کے مطابق سائلہ نزاکت بی بی کاشک سچ ثابت ہوگیا سائلہ کا بیٹا حق نواز طبعی موت نہیں مرا بلکہ اسے زہر دے کر مارا گیاتھا سائلہ کے مطابق حق نواز کو اس کی بیوی اور دوست نادیہ نے زہر دے کر مارا تھا پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
قبر کشائی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج ،حق نواز طبی موت نہیں مرا
Nov 14, 2022