لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن زوہیب خان نے کہاہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی سے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ،آئی ٹی کی ترقی کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کیا جائے ،اگر ٹیکس چھوٹ دی جائے تو 5 سے 7 سال کی قلیل مدت میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 15 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں ۔ اپنے بیان میں زوہیب خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے اور مجموعی آمدن میں اضافے کیلئے روایتی شعبوں کے ساتھ آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے ۔ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ٹیکس چھوٹ کی پالیسی کا اعلان کرے اور تمام متعلقہ اداروں کوپابند کیا جائے کہ وہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے معاونت اور سہولت فراہم کریں۔
آئی ٹی کی ترقی کیلئے مختلف ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کیا جائے :زوہیب خان
Nov 14, 2022