لاہور( این این آئی)رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں پاکستان سے چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات بڑھ کر 59.09 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ سال بہ سال کی بنیاد پر 50 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین نے 39533.855 ٹن سیسم کا بیج درآمد کیا جس کی مالیت 59.09 ملین ڈالر کے حجم کے لحاظ سے 22 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 39.44 ملین ڈالر کی مالیت سے32487 ٹن تھی۔جنوری 39.89 ملین ڈالر مالیت کے 26658.61 ٹن کے ساتھ پاکستان سے چین کو تل کے بیج برآمد کرنے کے لیے بہترین مہینہ تھا اور اس کے بعد ستمبر میں5563.45 ٹن مالیت کا 8.66 ملین ڈالر کا بیج برآمد کیا گیا ۔اعداد و شمار کے مطابق چین نے دنیا کے مختلف حصوں سے تقریباً1.35 بلین ڈالر مالیت کے مجموعی طور پر 891238.599 ٹن تل کے بیج درآمد کیے ۔ 285.44 ملین ڈالر مالیت کے 190023.113 ٹن کے ساتھ نائیجیریا نے 2022 کے پہلے نو مہینوں میں چین کو سب سے زیادہ سیسم کے بیج برآمد کیے، اس کے بعد 229.79 ملین ڈالر کے ساتھ سوڈان اور 169.12 ملین ڈالر کے ساتھ ٹوگو کانمبر ہے، پاکستان اس فہرست میںآٹھویں نمبر پر ہے اور اس سال کے پہلے نو مہینوں میں چین کو ہونے والی کل برآمدات کا تقریباً 4.43 فیصد حصہ ملا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمد نے 2021 میں 120.44 ملین ڈالر کا تاریخی اعداد و شمار حاصل کیا۔ مجموعی طور پر، چین نے 2021 میں 92516.55 ٹن درآمد کیے اور پاکستان چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں اہم ممالک میں سے ایک تھا۔