بوچھال کلاںـ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصا ف کے راہنما شیخ وقار علی نے چیئرمین شکایت سیل وزیر اعلیٰ پنجاب ملک حفیظ انجم کو اُن کے دفتر جا کر مبارکباد پیش کی اور اِس یقین کا اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اِس موقع پر ملک حفیظ انجم نے کہاہے کہ عوام کو سرکاری محکموں سے ریلیف دلانے کے لیے شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا حکم ہے کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شیخ وقار علی نے مزید کہا کہ ملک حفیظ انجم کی عوامی اور سیاسی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
اور ایک حقدار کو حق دیا گیا ہے ملک حفیظ انجم نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ وہ انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔
عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے،شیخ وقار علی
Nov 14, 2022