مری (نامہ نگار خصوصی ) محکمہ سوئی گیس کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود مری کے بعض مضافاتی علاقوں میں شدید سردی کے دورران گیس کا پریشر نہ کھولا جا سکا۔ایسے میںاکثر علاقوں میں ہیٹر وگیزر چلنے کی وجہ سے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔اس سے قبل سرد موسم شروع ہونے سے قبل ہی محکمہ سوئی گیس مری کی طرف سے سردیوں کے ایام میں گیس پریشر میں اضافہ کر دیا جاتا تھا مگر اب درجہ حرارت کئی دنوں سے گرنے کے باوجود اضافہ نہیں کیا جا سکا۔ جس سے مری کے ایسے بعض علاقوں میں کاروباری طبقہ سمیت مقامی لوگ بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں نے شہریوں کے حقوق کی بند کمرے میں بننے والی تنظیموںکے چیئرمینوں کی فون بھی کیئے مگر انہوں نے سننا بھی گوارا نہیں کیا ۔ ایسے میں کہا گیا کہ مری سٹیزن فورم جیسی تنظیمیں صرف افسران کے سامنے تعارف کیلئے ہی عہدے استعمال کرتی ہیں جبکہ شہر کی بگڑتی صورتحال اور شہریوں کے مسائل پر اس یتنظیموں کا کوئی کردار ادا نہیں۔
شدید سردی،محکمہ یقین دہانی کے باوجود گیس پر یشر پو را نہ کرسکا
Nov 14, 2022