ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آبادمیںمقیم ترکی کے ایمبیسڈرنے اپنی فیملی کے ہمراہ وادی ٹیکسلاکاسیاحتی دورہ کیا،ان کے لیگل ایڈوائزر، ود یگرسفارتی عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا،ترکی کے سفیر نے ٹیکسلامیوزیم،وادی ٹیکسلاکاگندھا راتہذ یب سے متعلق قدیم تہذیب اوراس دورکے ثقافتی ورثہ کوقریب سے دیکھا،دھرماراجیکا،اورسرکپ کابھی دورہ کیا،ترکی کے سفیرنے وادی ٹیکسلاکے زمانہ قد یم سے متعلق دریافت ہونے والے تمام اہم سا ئیٹس بھی دیکھیں،وادی ٹیکسلاکے متعددتاریخی مقاما ت دیکھنے کے بعدذیلدارھاوس ٹیکسلامیں سید ظہیر ا لحسن شاہ اورسیداحسن رضاذیلدارکی جانب سے منعقدہ ظہرانہ میںشرکت کی،اس موقع پرمقامی انتظا میہ کے افسران اوراسلام آبادسفارتخانہ کے اہلکا ربھی موجو د تھے،وادی ٹیکسلاکادورہ کرنے کے بعدذ یلدارہاو¿ س میںمعززمہمان کاخیرمقدم کیا گیا ،ا نہو ںنے میزبا نوں کی جانب سے پرخلوص محبت کے اظہارپران کاشکریہ ادا کیااورا طرا ف میںبسنے والے لوگوںکے جذبہ خلوص کوسراہا۔