فتح جنگ(نامہ نگار) برصغیرکے مسلمانوںکے فکروشعورکوآگاہی سے ما لامال کرنے کی خاطر مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبا ل نے اپنے کلام میں خو دی کادرس دے کروہ کارہائے نمایاںانجام دیئے،جن سے آئندہ آنے والی نسلیںبھی فیضیاب ہوتی رہیںگی،آزادی کی تڑ پ رکھنے والے مسلمانوںکوحریت فکرسے روشناس کراکے علامہ اقبال نے قوم کے اندرایساجذبہ پیدا کیا،کہ وہ بے سروسامانی کے عالم میںقائداعظم کی قیادت میںباطل سے ٹکراگئے،ڈاکٹرعلامہ اقبال کانام نہ صرف برصغیرمیںبلکہ یورپ میںبھی اپنے کا م اورمقام کے اعتبارسے پوری طرح قائم ہے،ان خیالات کااظہار بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتاز بزنس مین سردارظہور اقبال فرانس نے پیرس میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اوور سیز کمیونٹی کی پروقار تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں فرانس میں پاکستان کے سفیر اور کاروباری شخصیا ت سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد نے بھی شرکت سردارظہور اقبال نے کہاکہ ڈاکٹرعلامہ اقبال کایوم ولادت اورپاکستان میںعام تعطیل بحال کرنے کااعلان اورفیصلہ خوش آئندہے،اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوںمیںاقبال ڈے کی چھٹی بحال کرنے پرغیرمعمولی خوشی پائی جاتی ہے۔