تہران (اے پی پی) ایران کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ ہوچکا اور مناسب وقت پر اس کی نقاب کشائی کریں گے۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل یونٹ کے سابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن تہرانی مقدم کی 11ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی زادہ نے بتایا یہ میزائل انتہائی تیز رفتار ہے اور زمین سے فضا اور فضا سے باہر دونوں جگہ قابل عمل ہے، یہ دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کے علاوہ تمام قسم کے میزائل شکن سسٹمز سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے میزائل شکن نظام کو نشانہ بنانے والا یہ نظام میزائلوں کے میدان میں موجودہ دور کی بڑی کامیابی ہے۔ وہ نہیں سمجھتے دہائیوں تک بھی کوئی ایسی ٹیکنالوجی سامنے آسکے گی جو اس میزائل کا مقابلہ کرسکے۔
ہائپر سونک میزائل