سڈنی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) آسٹریلیا کے کروز شپ کے سینکڑوں مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد کروز شپ کو سڈنی پر لنگر انداز کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق میجسٹک پرنسس کروز شپ اپنے 12 دن کے سفر کے نصف راستے پر تھا جب کرونا کیسز سامنے آئے۔ کروز شپ میں عملے سمیت 4 ہزار 600 مسافر سوار تھے، 3 ہزار سے زائد مسافروں کی کرونا ٹیسٹنگ پر 800 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت ائے۔ سڈنی پر لنگرانداز ہونے کے بعد کروز شپ سے کرونا متاثرہ افراد کو اتار کر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے مسافروں کا سفر محفوظ بنانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 559 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 42 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.76 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرو
آسٹریلوی کروز شپ میں سینکڑوں مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت راستے میں روک لیا گیا
Nov 14, 2022