روس سے مزاکرات کا فیصلہ یوکرائن کے ہاتھ وہ وقت ایجنڈے  کا تعین کریگا   امریکی وزیر خارجہ


واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ یوکرائن کے ہاتھ میں ہے، وہی ان مذاکرات کے وقت اور ایجنڈے کا تعین کرے گا۔ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں بلنکن نے یوکرینی ہم منصب ولیبا سے ملاقات کی۔ دونوں نے 19 نومبر کو ختم ہونے سے پہلے بحیرہ اسود کے ذریعے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کی تجدید کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن نے یوکرائن کی مدد کرنے کے لیے واشنگٹن کے "غیر متزلزل"  عزم کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ اہم بنیادی ڈھانچے پر مسلسل روسی حملوں کے اثرات کو بھی کم کیا جائے گا۔ اس سے قبل روسی خبر ایجنسی سپوتنک نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو نے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے یوکرائن سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے میں توسیع کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
امریکی وزیر خارجہ

ای پیپر دی نیشن