لاہور(سپورٹس رپورٹر)میلبورن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل میچ سے قبل رائے دینے والے بھارتی صحافیوں کو پاکستانی مداح نے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ قرار دے دیا۔فائنل میچ سے قبل سٹیڈیم کے باہر بھارتی صحافی وکرانت گپتا ساتھی کے ہمراہ پری میچ رائے دے رہے تھے کہ وہاں پاکستانی شائق کی رگ ظرافت پھڑکی اور اس نے ڈانس کرتے ہوئے پھڑکتا ہوا جملہ کہہ کر بھارتی صحافیوں کے زخم تازہ کردیئے جس پر دونوں صحافی کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے۔ایک شائق نے کہا کہ میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیا کر رہا ہے۔
’’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘ پاکستانی شائق نے بھارتی صحافیوںکے زخم تازہ کردیئے
Nov 14, 2022