لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے آل راؤنڈ گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ میلبورن میں پیش آیا جہاں میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پاؤں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اور دوست سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گر پڑے، کرکٹر کے دوست ان کی ٹانگ پر گرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی سکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔