تہران (آئی این پی) پیرس ایئرپورٹ پر لگ بھگ 2 دہائیوں تک رہنے والے ایرانی شخص کی آخری سانسیں اسی ہوائی اڈے پر نکلیں۔ مہران کریمی نصیری پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر 18 سال تک مقیم رہے اور ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔ شروع میں تو سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایئرپورٹ میں رہنے پر مجبور ہوئے مگر بعد میں وہ اپنی مرضی سے وہاں رہے۔ انہوں نے اس تجربے پر ایک کتاب دی ٹرمینل مین بھی تحریر کی تھی‘ ان کی زندگی سے متاثر ہو کر 2004ء میں ٹام ہینکس کی فلم دی ٹرمینل ریلیز ہوئی تھی۔
ایئرپورٹ