ریاض۔(اے پی پی)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں میں ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار 493 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔سعودی خبررساں ادارے نے غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتیکے دوران 16 ہزار 493 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے۔
جن میں سے 9441 اقامہ ،4580 سرحدی ، 2472 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 480 افراد سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیے گئے۔ کمیٹی کے مطابق گرفتار افراد میں سے 63 فیصد یمنی، 33 فیصد ایتھوپی جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک کے تارکین شامل ہیں۔
سعودیہ تارکین وطن گرفتار