جوبائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی کمبوڈیا کو کولمبیا کہہ گئے


واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی۔ کمبوڈیا کو کولمبیا کہہ گئے، یہ واقعہ آسیان سمٹ میں پیش آیا۔ ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نینشز (آسیان) کی سمٹ میں صدر بائیڈن نے کانفرنس منعقد کرنے پر کمبوڈیا کے بجائے کولمبیا کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا مئی میں آسیان اجلاس منعقد کرنا وائٹ ہاؤس کے لیے اعزاز کی بات تھی اور اب ہم دوبارہ کمبوڈیا میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ صدر بائیڈن نے کہا میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس بار آسیان سمٹ کی صدارت کولمبیا کر رہا ہے۔ صدر بائیڈن دراصل کمبوڈین وزیراعظم ہن سین کی بات کر رہے تھے جو دس ممالک پر مشتمل اس علاقائی تنظیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔
جوبائیڈن /زبان 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...