حماس کا غزہ میں  دفاع القدس‘ مسجد اقصیٰ مارچ، ہزاروں لوگ شریک

Nov 14, 2022


غزہ (اے پی پی) فلسطینیوں کی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس"  کے زیر اہتمام غزہ کی پٹی میں دفاع القدس اور نصرت مسجد اقصی مارچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز غزہ کے وسط میں واقع فلسطین سکوائر کی طرف دفاع القدس اور نصرت مسجد اقصی تک مارچ کیا گیا۔ شرکاء نے غرب اردن اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔ تحریک کے رہنما ماہر صبرا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں غزہ میں القدس اور الاقصی (قبلہ اول) کی آزادی جیسے عظیم نصب العین کے لیے کھڑے ہیں۔ ماہر صبرا نے کہا کہ  ہم آج مجرم دشمن کو یہ بتانے کے لیے کھڑے ہیں کہ القدس ایک سرخ لکیر ہے اور یہ کہ الاقصی نہ صرف فلسطین کی سرزمین بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے لیے حساس مقام ہے۔ اسے نقصان پہنچا تو پوری دنیا میں جنگ میں لگ سکتی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ہم مجرم قابض دشمن سے کہتے ہیں جو ہر روز مسجد اقصی میں آباد کاروں کی دراندازی کے ساتھ اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے کہ یہ مسجد ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
حماس

مزیدخبریں