اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزارت انسانی حقوق کے اعداد و شمار کے مطابق اس ہیلپ لائن 1099 پر کل 6355 کالیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 6273 کالزجبکہ دوسرے ذرائع بانڈ، وزٹس، ایپلیکیشن، فیکس، ای میلزاور موبائل ایپ کے ذریعے تقریبا 82 کالز موصول ہوئیں۔ 1099 ہیلپ لائن پر تمام متعلقہ کال کرنے والوں کو قانونی مشورہ دیا جاتا ہے اور متعلقہ محکموں کو بھیجا جاتا ہے ۔
وزارت انسانی حقوق کے مطابق حال ہی میں ہیلپ لائن 1099 کی ایک موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے اور تھوڑے ہی عرصے میں ایپ کے 5 ہزار سے زیادہ ڈاون لوڈ ہو چکے ہیں۔ ٹول فری نمبر 1099 پورے ملک سے کال کرنے والوں کو مفت قانونی مشورہ، مشاورت، قانونی مدد اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے ریفرل سروس حاصل کرنے کے لیے بغیر کسی قیمت کے خدمات فراہم کرتاہے۔
وزارت انسانی حقوق