بوریوالا میں اوباشوں نے  خاتون کی ویڈیو وائرل کر دی


بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں 423 ای بی میں اوباشوں نے شادی شدہ خاتون کی ویڈیو وائرل کر دی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 423 ای بی میں اوباشوں نے شادی شدہ خاتون کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر متاثرہ خاتون کے شوہر نعمان حیدر نے ملزموں سے باز پرس کی تو اسی گائوں کا رہائشی ریحان اور اس کے ساتھی نعمان حیدر کے گھر میں گھس ا ٓئے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے، تھانہ شیخ فاضل پولیس نے شرمناک واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ہے۔
ویڈیو وائرل

ای پیپر دی نیشن