پشاور: ذہنی مریض نے بیوی ‘بھابھی کو قتل کر کے خودکشی کرلی


پشاور(نوائے وقت رپورٹ )  ذہنی مریض نے بیوی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پشاور میں فائرنگ کر کے بیوی اور بھابھی کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود پر بھی فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ملزم ذہنی توازن درست نہ ہونے پر چند روز قبل بیرون ملک سے وطن واپس لوٹا تھا۔ ملزم ناظر علی نے واردات کے بعد مبینہ طور پر خود پر بھی فائرنگ کر کے خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق ملزم کے جسم پر تین گولیوں کے نشانات ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
پشاور/ خودکشی 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...