فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا 13 ٹن آٹا افغانستان سمگل کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس فورس کے ہمراہ جھنگ روڈ پر ٹرک سٹینڈ پر چھاپہ مارا تو وہاں ٹرکوں میں ٹماٹر کی بیلٹی بنا کر آٹا سمگل کیا جا رہا تھا۔ ٹرکوں میں اوپر کی سطح پر ٹماٹر رکھ کر آٹا نیچے چھپایا گیا تھا۔ اے سی سٹی نے دوران ایکشن آٹا کی بوریاں قبضہ میں لے لیں اور آٹا سمگل کرنے میں ملوث ٹرک ڈرائیور اور ڈیلر کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
آٹا سمگل