ڈاکٹر ظہور اقبال مغل دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں کی فہرست میں شامل


مظفرآباد (آئی این پی)کشمیری سپوت ڈاکٹر ظہور اقبال مغل دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ،اے ڈی سائینٹفک انڈکس نے دنیا کے سائنسدانوں اور جامعات کی رینکنگ جاری کر دی ،ڈاکٹر ظہور اقبال مغل دنیا کے ٹاپ 2فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ،ڈاکٹر ظہور اقبال مغل کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع نیلم سے ہے۔
،موصوف نے پاکستان کی ٹاپ رینک جامعہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ریاضی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،ان کے 40کے قریب ریسرچ پیپرز عالمی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں ،دریں اثنا ڈاکٹر ظہور اقبال مغل کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پران کے عزیز واقارب،دوست و احباب سمیت مختلف مکاتب فکر نے مبارک باد دیتے ہوئے انھیں کشمیر کا قابل فخر سپوت قرار دیا ہے ،شہریوں نے صدر آزادکشمیر ،وائس چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کشمیری سپوت کی آزادکشمیر یونیورسٹی میں خدمات لی جائیں۔
ڈاکٹر ظہور اقبال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...