فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ جلسہ کے دوران کپتان کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کارکنوں نے عمران خان کی تقریر کے دوران ایک دوسرے پر ڈنڈے برسا دئیے۔ واقعہ ضلع کونسل چوک میں سابق وزیرمملکت فرخ حبیب اور رکن قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا کی ریلیوں کے آخر میں اجتماع کے دوران پیش آیا۔ ضلع کونسل چوک میں فرخ حبیب اور فیض اللہ کموکا گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے۔ کارکنوں میں پہلے لفظی گرما گرمی ہوئی جو تلخ کلامی اور گالم گلوچ سے ہوتی ہوئی ڈنڈے اور گھونسے مکے برسانے تک پہنچ گئی۔ کھلاڑی کافی دیر تک ایک دوسرے کو ڈنڈوں، کرسیوں اور گھونسوں مکوں کا نشانہ بناتے رہے۔ جھگڑے میں متعدد کارکن زخمی ہوئے۔
گتھم گتھا