بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں5بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں: شیخ رشید 

Nov 14, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں5بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں گیلپ کے مطابق 88فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا بے یقینی  کے بادل منڈلا رہے ہیں آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑا رہی فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں غلطی کی گنجائش نہیں 30نومبر تک آر یا پار ہو جائے گاشیخ رشید احمدنے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھانیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کیلئے جمگھٹا لگا ہوا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں۔
شیخ رشید 

مزیدخبریں