کھاریاں: والد‘ 2 بیٹیوں کی نعشیں قبرستان سے برآمد‘ زہریلی چیز وجہ بنی: ریسکیو حکام


گجرات (نامہ نگار) قبرستان سے والد سمیت دو بیٹیوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک 4سالہ بیٹی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی‘ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں کے گاؤں پیارا ڈوگہ کے قبرستان میں پیش واقعہ آیا جہاں پر دو بچیوں سمیت تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ تیسری بچی زندہ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے شناخت 40 سالہ والد ناصر شہزاد اور اس کی 11 سالہ بیٹی ادیبا سمیت 15 سالہ عائشہ کی نعشیں ملی ہیں جبکہ تیسری 4 سالہ بیٹی زندہ حالت میں ملی ہے۔ ناصر شہزاد 4 بیٹیوں کا باپ ہے جس کی 2 ماہ قبل بیوی روٹھ کر میکے  واپس چلی گئی تھی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے  ابتدائی تحقیقات میں لگتا ہے باپ بیٹیوں کی موت کسی زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ تشویشناک حالت میں ملنے والی ہانیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
نعشیں برآمد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...