وانا میں دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ‘ امن بحال کرنے کا مطالبہ


وانا (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے وانا میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکلے اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سول انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور علاقے میں امن و امان بحال کرے۔ وانا سیاسی اتحاد کی جانب سے ’امن مارچ‘ کے عنوان سے بڑا احتجاج کیا گیا، شرکا نے وانا بازار سے ریلی نکالی اور جاوید سلطان کیمپس کے قریب جمع ہوئے، جنہوں نے کالے جھنڈے تھامے ہوئے تھے۔ مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ضلع میں مسلح گروپس پر پابندی، بڑھتی دہشت گردی پر قابو پانے، تاوان کے لیے اغوا کرنے والوں سے چھٹکارا اور رکن اسمبلی علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کیا، جو گزشتہ دو برسوں سے جیل میں قید ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تاجروں، کنٹریکٹرز اور لوگوں کی حفاظت کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ وانا سیاسی اتحاد کے رکن سعید وزیر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے وانا کی مارکیٹ سے طارق وزیر نامی کنٹریکٹر کو اغوا کیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طارق وزیر کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔
وانا/ مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...