ریگولرائزیشن میں تاخیر ایجوکیٹرزکی مرکزی کورکمیٹی کا دھرنے کا اعلان


خانیوال(نمائندہ خصوصی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں چودہ ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزاور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز آٹھ سال سے کام کر رہے ہیں۔ یہ ایجوکیٹرز NTS ٹیسٹ پاس کرکے میرٹ پر بھرتی ہوئے تھے لیکن بعد ازاں ان پر کمیشن کا دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو دینے کی شرط عائد کر دی گئی۔ پنجاب حکومت نے مستقل کرنے کا وعدہ کیا لیکن دو سال گزر جانے کے بعد بھی مستقلی کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔ ضلعی فوکل پرسن محمد رضوان دولتانہ نے دیگر ضلعی عہدیداران کے ہمراہ کہا کہ  دسمبر تک اگر مستقل نہ کیا گیا تو 27دسمبر کو دھرنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن