مظفرگڑھ،خانگڑھ(نمائندہ نوائے وقت ،نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی)موضع بیٹ مندو کی رہائشی خاتون کبری بی بی نے اپنے خاوند غلام اکبر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتائی فاروق نے میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، شور پر بھاگ ای شاہ جمال تھانہ پولیس نے مقدمہ درست اندراج نہ کیا ملزم بااثر ہیں پولیس کارروائی نہیں کر رہی تھانیدار نے ملزم کو ضمنی میں خارج کر دیا۔ انصاف فراہم کیا جائے ورنہ وزیراعلیٰ کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔