ملتان (نیوز رپورٹر) سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور ٹی اینڈ پی کے بھرپور استعمال سے دوران ڈیوٹی حادثات کی شرح میں کمی ممکن ہے۔ لائن سٹاف خود اعتمادی کو نظر انداز کریں اور سیفٹی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انسانی جان قدرت کا تحفہ ہے جو ایک بار ملتا ہے۔ قیمتی جانوں کا تحفظ کرنے کے لئے محکمانہ قوانین اور پالیسیوں پر عمل کرکے محکمہ اور اپنے خاندانوں کا اثاثہ محفوظ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ایکسیئن سیفٹی /ٹریننگ میپکو بہاولپور سرکل عامر انصاری نے سرکل ٹریننگ سنٹر میں دو روزہ ریفریشر کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میپکو انتظامیہ اور سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت پر فیلڈ میں لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی/پی پی ای کی چیکنگ کے لئے سیفٹی واکس کی جارہی ہیں۔ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے لائن سٹاف کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ایکسیئن سیفٹی /ٹریننگ نے لائن سٹاف کو پول ٹاپ ریسکیواور ارتھنگ کرنے کی عملی تربیت فراہم کی اور شرکاءکو سرٹیفکیٹس بھی دئیے۔ بعدازاں انہوں نے عباسیہ سب ڈویژن کے 11KVالفرید فیڈر پر رات کے اوقات میں جمپرز کی تبدیلی کرنے والی ٹیم کی ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی چیکنگ کی۔
لائن سٹاف خوداعتمادی کو نظرانداز‘ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں: عامر انصاری
Nov 14, 2022