سیاست نہیں ریاست بچا¶‘ بورے والہ میں پاک فوج کے حق میں ریلی

Nov 14, 2022


بورےوالا(نامہ نگار)سول سوسائٹی،انجمن تاجران،انجمن آڑھتیاں،وکلاء،سماجی تنظیموں اور نمائندہ سیاسی شخصیات نے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں,صدر بار چوہدری محمد صدیق، قائمقام صدر انجمن تاجران چوہدری صغیر رامے،عبدالروف چوہدری، چوہدری احتشام داو، چوہدری مہران علی اور نائب صدر حافظ محمد ابو سفیان حنفی کی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے"سیاست نہیں ریاست بچاو" ریلی نکالی شرکاءنے کہا کہ پاک فوج 22 کروڑ عوام اور ملکی سرحدوں کی محافظ ہے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جن ملکوں کی فوج کمزور ہوئی ہے وہ ملک تباہ ہوئے ہیں ہم نے فوج کا ہر سطح پر دفاع کرنا ہے کیونکہ فوج ہمارا اور ہمارے ملک کا دفاع کرتی ہے اس ریلی میں منظور برکت ماڑی والا، محمد اسلم جمال، شیخ عابد فاروق، محمد عاطف چوہدری،شیخ اعظم سلطان،خرم حسن سنگھیڑا،سید زاہد حسین مشہدی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں