ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) ٹبہ سلطان پور میں گرانفروشی عروج پر , دکاندار نے ریٹ لسٹیں غائب کر دیں , من مانے ریٹس لگانے لگے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مبینہ خاموشی ۔ٹبہ سلطان پور شہر بھر میں دودھ کا ریٹ 120 سے 140 روپے فی کلو وصول کیا جا رہا ہے جبکہ دہی کا ریٹ اپنی مرضی سے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح مختلف دالوں کے ریٹ بھی بڑھا چڑھا کر وصول کئے جارہے ہیں آلو کا سرکاری ریٹ 100 روپے فی کلو ہے مگر ٹبہ سلطان پور شہر بھر میں 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے پیاز سرکاری ریٹ 170 ہے مگر دوکاندار 220 روپے میں فروخت کر رہے ہیں سیب کا سرکاری ریٹ 210 جبکہ دوکاندار 300 روپے میں فروخت کر رہے ہیں انگور کا سرکاری ریٹ 300 روپے ہے جبکہ دوکاندار 400 روپے میں فروخت کر رہے ہیں برائلر مرغی کا گوشت اپنی مرضی کے ریٹ پر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے جس سے اشیاء خوردو نوش کی ریٹس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔