مرزا جمیل منی گڈز ٹرانسپورٹ یونین ٹمبر مارکیٹ کے صدر دلدار حسین جنرل سیکرٹری منتخب 

Nov 14, 2022


ملتان (نمائندہ خصوصی)منی گڈز ٹرانسپورٹ یونین ٹمبر مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے مشاورت کے بعد عہدیداران کا چنائو کیا گیا جس کے مطابق مرزا جمیل احمد صدر  دلدارحسین بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور ان سے منی گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب کے سینیر نائب صدر ذوالفقار علی بھٹہ نے حلف لیا۔جبکہ یونین کے دیگر  عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ قمر زمان وزیر‘چیئرمین حاجی ارشاد احمد۔ سینئر نائب صدر خالد خان‘ نائب صدر فاروق بھٹہ۔ فنانس سیکرٹری ملک صفت الحسن بھٹہ اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک مختار احمد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ٹمبر مارکیٹ میں قائم تمام منی گڈز مالکان‘دکاناران اور ڈرائیورز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں