خشک میوہ جات عام آدمی کی پہنچ سے دور 

Nov 14, 2022


ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) سردی آتے ہی مہنگائی کی وجہ سے خشک میوہ جات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے  بتایا گیا ہے کہ سرد موسم شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات  مونگ پھلی , اخروٹ , کاجو , بادام انجیل ودیگر کی فروخت میں اضافہ ہو گیا شہریوں کا خشک میوہ جات خریدنے کے لیے ٹھیلوں اور دکانوں پر رش بڑھنے لگا دوکانداروں نے بھی اپنے من مرضی کے ریٹ لگانے شروع کر دیئے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے متوسط اور غریب افراد صرف بھاؤ پوچھنے تک ہی  محدود ہو کر رہ گئے۔

مزیدخبریں