وہاڑی (نامہ نگار) شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے انتظامیہ کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں عوام مہنگے داموں سبزی اور فروٹ خریدنے پر مجبور ہیں مافیا نے من مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے غریب اور متوسطہ طبقے کی معاشی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور لوگ فاقوں پر زندگی گزرانے پر مجبور ہیں شہری مہنگے داموں میں سبزی پھل اور اجناس خریدنے پر مجبور ہیں مافیا نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے بجائے من مرضی کے ریٹ مقرر کر کے عوام کا جینا مشکل بنا دیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مافیا کے سامنے بے بس ہیں سبزی اور فروٹ فروشوں نے بتایا کہ ہمیں جو چیز سبزی منڈی میں ملتی ہیں ان کے وزن پرائس کمیٹی کو کچھ اور دیئے جاتے لیکن ان کے وزن کم ہوتے ہیں اس لئے مجبورا ہمیں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے برعکس اضافی ریٹوں پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔